سوات، مینگورہ شہر کے نواحی اور گنجان اباد علاقہ طاہر آباد بھٹی میں ٹارگٹ کلرز نے ایک اور پولیس اہلکار کو گولی کا نشانہ بنا دیا، مقامی لوگوں اور پولیس ذرائع کے مطابق دو حملہ آور وں نے رحیم آباد پولیس سٹیشن کے اے ایس ائی وحیداللہ کو گھر جاتے نشانہ بنایا، نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے وحیداللہ پر فائرنگ کی جس سے دو گولیاں ان کو لگی جس میں ایک گولی گردن جبکہ دوسری گولی کندھے میں لگی ، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، مقامی لوگوں نے وحید اللہ کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا جہاں پر حالت خراب ہونے کے باعث انکو پشاور منتقل کیا گیا، وقوعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں پہنچ گئی اور سرچ اپریشن شروع کردیا ، بنڑ پولیس سٹیشن میں نامعلوم افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کی گئی ۔
570 total views, no views today


