سوات، ضیاء لدین یوسفزئی اور ملالہ یوسفزئی نے ڈاکٹر فتح مند کی وفات پر ان کے بیٹے وقاراحمد کے ساتھ تعزیت کی اور ڈاکٹر فتح مندخان کو خیراج تحسین پیش کیا، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے والد ضیاء الدین یوسفزئی نے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پہلے سرجن ڈاکٹر فتح مند کی وفات پر گہری دکھ کا اظہارکیادونوں نے منگل کے روز ان کے بیٹے وقاراحمدکو فون کرکے ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے ڈاکٹر فتح مند کے تمام خاندان کے ساتھ تعزیت کی ملالہ یوسفزئی اور ضیاء الدین یوسفزئی نے الگ الگ تعزیتی بیان میں کہاکہ ڈاکٹر فتح مند کی وفات علاقے کے لئے بڑا سانحہ ہے کیوں کہ ڈاکٹر صاحب شانگلہ ، شاپور جیسے پسماندہ علاقے میں پہلے کوالیفائڈ سرجن ڈاکٹر تھے اور انہوں نے علاقے کے دردمند لوگوں کی خدمات کی ہے اس کے علاو ہ ڈاکٹر فتح مند علم دوست انسان تھے اور ایک کتاب کے مصنف بھی تھے۔ شعر وادب کے ساتھ ان کی خصوصی دلچسپی تھی ، اس کے ساتھ ساتھ بحثیت انسان بہت ہی اچھے کردار کے حامل تھے اور علاقے کے مسائل کے حل کے لئے بھی ان کی خدمات کسی سے پوشیدی نہیں، انہوں نے ڈاکٹر فتح مند کے خدمات کو خیراج تحسین پیش کیئے اورا ن کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔
1,031 total views, no views today


