سوات، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چیئرمین راجہ حیدر علی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات ، سوات میں پی ایس ایف کے حوالے بات چیت ، بلاول بھٹو کا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی، پی ایس ایف کے چیئرمین راجہ حیدر علی نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹوسے بات چیت کی اور ان کو پی ایس ایف کے مسائل پر بریفنگ دی ہے، مسائل کے حل اور پی ایس ایف کو مزید فعال بنانے کیلئے بلاول بھٹو زرداری نے یقین دہانی کرائی ہے، راجہ حیدر علی نے کہا کہ سوات میں پیپلز پارٹی کو مزید مظبوط بنانے کیلئے بھر پور کا م کرینگے، انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے پی پی پی ایک مضبوط پارٹی تھی اس کو دوبارہ فعال بنانے اور مضبوط تر بنانے کیلئے مسلسل کوشش کرینگے اور نئے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کرینگے، انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب سوات میں صرف پی پی پی کی واحد پارٹی ہوگی اور دیگر پارٹیاں ختم ہو جائیں گے۔
702 total views, no views today


