مینگورہ، عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات نے قائدین اور تحصیل ناظم سوات کے قیادت میں باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کیمپس پر دہشتگردوں کے حملے کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرہ درج ہے ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سوات کے ضلعی قائدین خواجہ خان ، ابراہیم دیولئی ، تحصیل ناظم اکرام خان ،عبداللہ اور دیگر مقررین نے کہاکہ پختون قوم کی قتل عام کو بند کیا کرکے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں برسی کے تقریب پر دہشت گردوں کا حملہ سوچھی سمجھی سازش ہے ، انہوں کے کہا کہ 10-15 دن کے پہلے سے ہی انٹلیجنس رپورٹ میں خبر دار کیا گیا تھا کہ صوبے میں د ہشت گردی کا خطرہ ہے ، مگر اس کے باوجود مذکورہ رونما واقعہ ہونا قابل افسوس ہے ، مقررین نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں آمن آمان قائم کرنے میں مکمل طور پر نا کام ہوچکے ہیں ، مقررین نے کہا کہ ہرطرف پختون قوم اور انکے پچے مر رہے ہیں ، جو سامراجی قوتوں کی چال ہے اور ٹارگیٹ بھی پختون ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے عالیہ دہشتگردی کے خلاف بھر پور انداز میں آواز اٹھا یا ہے ، مقررین نے کہا کہ الزام لگا یا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کے ہمدرد ہے اور اگر وہ صوبے میں آمن وآمان قائم نہیں کرسکتی تو استعفیٰ دیدیں ۔
496 total views, 2 views today