سوات،باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے باوجود سوات یونیورسٹی میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات، ایڈمنسٹریشن بلاک کے گیٹ کے باہر صرف یونیورسٹی کی سیکورٹی تعینات، پولیس فورس اور سیکورٹی فورسز کی عدم دستیابی سے کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے، ذرائع کے مطابق باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد صوبہ بھر کے دیگر یونیورسٹیاں آج بند ہیں تاہم سوات یونیورسٹی کے انتظامیہ نے یونیورسٹی کھلی رکھنے کا اعلان کیا ، جس میں آج درس وتدریس کاسلسلہ جاری ہے تاہم یونیورسٹی کی سیکورٹی تسلی بخش نہیں ہے، یونیورسٹی کے اہم عمارت ایڈمنسٹریشن بلاک میں سیکورٹی کیلئے صرف دونوجوان گیٹ کے سامنے کھڑے ہے، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے بات کی گئی تاہم انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا ۔
572 total views, 2 views today