سوات، ضلعی حکومت سوات نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پرحملہ کی شدید مذمت کردی، ضلعی حکومت کا سوات میں بھی تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات سیکورٹی اداروں کو جاری، ضلعی حکومت کے ترجمان افتاب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باچاخان یونیورسٹی پرحملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس قسم کے سانحات سے بچنے کیلئے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی انتظامات سخت اور فل پروف کئے جائیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی اس بزدلانہ حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے سوات کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہے، انہوں نے کہاکہ ضلعی ناظم سوات سید محمدعلی شاہ کے ہدایت کی روشنی میں پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سخت کردیں تاکہ دشمن عناصر اپنی مذموم کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے تمام ممبران اس سانحہ میں غم زدہ ہیں انہوں نے کہا کہ چارسدہ اور صوبہ بھر کے طرح سوات میں بھی فضاء کافی سوگوار ہے، انہوں نے دعا کہ اللہ شہید ہونیوالوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے۔
640 total views, no views today


