سوات ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات محمد سلیم مروت کے زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے سیکیورٹی کے حوالہ سے اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہاکہ الیکشن کے دن سیکیورٹی نظام کو بہتر سے بہتر بنانا ہوگی،تاکہ عوام کو مشکالت درپیش نہ ہو،انہوں نے کہاکہ ناظمین،کونسلرز اور علاقائی مشران انتظامیہ کیساتھ تعاؤن کرنے میں کردار اداکریں،الیکشن کو ہر حال میں پر امن کرنے کا عزم کر رکھا ہے ،عوام بھی پولیس کیساتھ تعاؤن کریں ، مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دے،انہوں نے کہاں کہ میڈیاکے نمائیندے بھی پولیس کیساتھ تعاؤن کریں ،میڈیاکے نمائیندوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے جگہ کی کوریج کا اجازت پریزائینڈنگ افیسر سے لینا ہوگی،انہوں نے کہاں کہ پولینگ سٹیشن کے حدود میں شور شرابہ پیدا کرنے والے افراد کیخلاف قانونی کاروائی کیجائیگی،جیتنے والے ممبران کے کارکنا ن ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں ،قانون کو چیلنج کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی
528 total views, 2 views today