سوات ، ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے تھانہ رحیم اباد میں کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے کا عز م کر رکھا ہے ،پولیس اور عوام کے درمیان شک وشبہات کو ختم کرنے میں علاقائی مشران تعاؤن کریں ،علاقوں کے مشران اور ممبران اپنے اپنے حلقہ میں مشکوک اور جرائم پیشہ افراد پر کھڑی نظر رکھئے،امن و امان کو خراب کرنے والے سماج دشمن عناصر وں پر سوات کی زمین تنگ کردی ہے،کسی بھی وقت کسی بھی صورت میں سوات پولیس اپکے ساتھ تعاؤن کیلئے تیارہیں، سوات کے عوام،پولیس،پاک آرمی،انٹلی جینٹس اداروں ،وی ڈی سی ممبران نے امن کی بحالی کیلئے بے تحاشہ قربانی دی ہے ،ان کی قربانیوں سے سوات کے عوام کے چہروں پر آج جو مسکراہٹ نظر آرہی ہے وہ انکی قربانیوں کا نتیجہ ہے ،ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹرانسپورٹ حضرات بھی ٹریفک پولیس کیساتھ تعاؤن کریں ،اس موقع پر تحصیل نائب ناظم فضل حمید،سابق تحصیل نائب ناظم شاہ دوران اور دیگر نے علاقائی مسائیل پر بحث کی ،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے مسائیل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
584 total views, no views today


