بریکوٹ، ضلعی ناظم اعلیٰ سوات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ سوات کی خوشحالی اور ترقی سب سے مقدم اور اولین ترجیح ہے، سوات کو حقیقی معنوں میں سوئٹزر لینڈ بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، تمام بلدیاتی منتخب نمائندے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے علاقے ملک وقوم کا بے لوث خدمت کر یں ، سوات کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل بریکوٹ کے علاقہ میں ویلج وکونسل غالیگے نمبر 2 کے دفتر کے افتتاحی سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا ، تقریب میں ویلج کونسل غالیگے کے ناظم دیرہ ودان خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ قبل ازیں فلاحی تنظموں کے پلٹ فارم سے عوام کی بلاتفریق خدمت کر چکا ہوں ، عوام اور علاقے کے خدمت کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا انشااللہ اپنے غیور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ ایڈیشنل اے سی بریکوٹ محمد فہیم خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ انتظامیہ بلدیاتی نمائندگان سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں ، قوم جر گہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اس وقت تحصیل بریکوٹ کے عوام کو سب لاہم اور سنگین مسلہ گر ڈاسٹیشن کا ہے، بریکوٹ گرڈاسٹیشن کے قیام سے یہاں کے عوام کو بجلی کا مسلہ کافی حد تک حل ہو جا ئیگا ، ضلعی کونسلر حید ر علی خان نے کہا کہ گاوں غالیگے تقریبا 25000 آبادی پر مشتمل علاقہ ہے، سب سے اہم مسلہ سوئی گیس کا ہے، کیونکہ سوئی گیس عدم دستیابی کے باعث یہاں قیمتی جنگلات ختم ہو نے کو قریب ہیں، ساتھ ہی غالیگے لینک روڈ ، بجلی ٹرانسفارمر ز، سمیت جی ٹی روڈ تباہی سے بچانے کے خاطر نکاسی آب کے نالیاں تعمیر کر نا وقت کی ضرورت ہے،اس کے علاوہ گاوں غالیگے میں منشیات عروج پر ہے، نوجوان نسل تباہ ہو رہے ہیں ، منشیات فروشی کے خلاف موثر کاروائی کر کے نوجوانوں کا مستقبل تباہی سے بچایا جا ئے، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل بریکوٹ کے صدر عزیزاللہ خان بددا، عبدالمطلب خان ، جوہر علی خان فاروق خان، وی سی نجیگرام کے ناظم فضل ودود باچا ، تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ، فضل الہی عرف بالی خان وی سی ابوہا کے ناظم افضل خان ، وی سی مانیار کے ناظم محمد اسحاق لالا ، وی سی کو ٹہ کے ناظم ارشد خان، وی سی بریکوٹ کے نائب ناظم بخت علی خان ، عبدالسلام خان، انجینئر شرافت علی ، ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان ، ویگر اہم شخصیات نے کثر تعداد میں شر کت کی، محمد علی شاہ خان نے کہا کہ معاشرے میں بہترین لیڈر وہی ہے، جو عوام کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں سوات کیلئے میرے دل میں ایک آرزو اور تمنا ہے، سوات ایک جنت نظر وادی ہے، سوات کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کا بنیادی فریضہ ہے، بلدیاتی نظام میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہو نگے، اور انشااللہ اس نظام کے تحت سوات کو ایک ماڈل بناکر دم لیں گے، ا ین ایچ اے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے مقامی حکام کو باقاعدہ طلب کیا تھا ، اور ان کو وارنیگ دی ہے، کہ سوات کے ساتھ مزید مذاق کر یں ، اپنا قبلہ درست کر یں ، انہوں نے کہا کہ سوات کیلئے 50 سالہ ماسٹر پلان تیار کیا ہے، انشااللہ عوام کو تمام درپیش مسائل پر قابوپائیں گے، انشااللہ اپنے دور نظامت میں سوات کے عوام کو جیتنے بھی مسائل درپیش ہیں ان کو بریق احسن حل کرنے کوشش کر یں گے،
624 total views, 2 views today