بریکوٹ، بریکوٹ میں فلائنگ کوچ اور موٹر سائیکل تصادم ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی،فلائنگ کوچ ڈرائیو ر موقع پر فرار ہونے میں کامیاب،تھانہ غالیگے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کردی ۔بریکوٹ کے نواحی علاقہ گل آباد میں فلاینگ کوچ نمبرایل پی پی 144جوکہ مینگورہ سے چکدرہ کی طرف جا رہی تھی کہ مخالف سمیت سے آنے والی موٹر سائیکل نمبر2930کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد بلال ولد نور نبی سکنہ بلوگرام موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ ساتھی لطیف الرحمان ولد علی رحمان سکنہ بلوگرام شدید زخمی ہوگیا۔دونوں کو فوری طور پر بریکوٹ ہسپتال لے جایا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
792 total views, no views today
Comments


