بریکوٹ، بریکوٹ پریس کلب کی کابینہ توڑ دی گئی،نگران چیرمین خلیل الرحمان باچا منتخب کردیا گیا۔گذشتہ روز بریکوٹ پریس کلب کا اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں تمام صحافیوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر کابینہ مدت پوری ہونے پر توڑ دی گئی ۔نئے انتخابات کے منعقدہونے تک نگران کابینہ جس کا چیرمین خلیل الرحمان باچا مقرر کردئیے گئے جبکہ،جنرل سیکرٹری معراج الدین جبکہ منتظیم فضل مولاخان منتخب کردئیے گئے ۔نگران چیرمین نے پریس کلب کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور انشاء اللہ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ نئے کابینہ کی تشکیل میں اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔الیکشن منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کرانے کے لئے تمام پریس کلب کے صحافیوں کے تعاون سے کروں گا۔
662 total views, no views today


