سوات، لیڈی ریڈنگ کے بعد سب سے زیادہ مریض سیدو شریف ہسپتال میں طبی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں جبکہ ہسپتال کے فنڈزاور عملہ لیڈی ریڈنگ اور دوسرے بڑے ہسپتالوں کے مقابلے میں بہت کم ہیں ،گزشتہ سال او پی ڈی مریضوں کی تعداد 805072،انڈور مریضوں کی تعداد 113989،میجر سرجری کے مریضوں کی تعداد 37077رہی جو کہ روزانہ 100کے قریب بتائی جاتی ہے ،
مائنر سرجریز کی تعداد 31958،کیجولٹی او پی ڈی میں لائے جانیوالے مریضوں کی تعداد 292960،کیجولٹی میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد 8010،ایکس ریز 56973،الٹرا ساؤنڈز 34340،لیب انوسٹی گیشنز 1073948،ای سی جیز 39860،ایم آر آئیز 2058،فزیوتھراپیز 1048،ڈائلائسس1453،ایکو 4036،انڈوسکوپی 221،گروپنگ27472،ٹرانسفیوژن12624،سی سیکشن 3363جبکہ سال 2015میں 7685نارمل ڈیلیوریز ہوئی جوکہ صوبے میں ایل ار ایچ کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے صوبائی حکومت صوبے کے دیگر بڑے ہسپتالوں کی طرح سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کو بھی فنڈز کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے یہاں کے عوام کو مزید بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں ۔
351 total views, no views today


