سوات، چئیرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے سوات میں شجرکاری مہم کاآغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت سوات میں دو کروڑ پودے لگائے جائیں گے اور علاقے کو سرسبز بنانے میں عوام اپنا کردار ادا کریں ، پارٹی کارکنان بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، خوبصور ت ماحول صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کررہی ہے ، زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ہم آلودگی کو ختم کرسکتے ہیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے قبرستان پیپلزچوک میں شجرکاری مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کیا، انہوں نے پودے لگا کر مہم کاباقاعدہ آغاز کردیا اس موقع پر ڈی ایف او شوکت فیاض اور دیگر بھی موجود تھے ، ایم پی اے فضل حکیم نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر آلودگی کے خاتمے میں اپنا کردارادا کریں ، انہوں نے کہاکہ اس مہم کے دوران سوات میں دو کروڑ پودے لگائے جائیں گے انہوں نے اس حوالے سے تحریک انصاف اور یوتھ کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، تاکہ سر سبز سوات کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔
524 total views, no views today


