مینگورہ،تحصیل کونسل کا اجلاس،پی ٹی آئی کے کونسلروں کا اتحادیوں سمیت واک آؤٹ،تحصیل ناظم پر کمیٹیوں کے قیام میں من مانیوں کا الزام، ہربار سمپل میجارٹی کی رٹ لگا کر من مانیاں کی جارہی ہیں، گذشتہ روز تحصیل کونسل سوات بابوزئی کا اجلاس منعقدہوا جس میں دیگر بحث مباحثہ کے بعد مختلف امور کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کا ذکر آیا تو پی ٹی آئی کے کونسلروں نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا،
ہال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کونسلروں زاہدخان عرف بازخان، شاہد علی خان،حاجی محمد انور،علی محمد خان،محمداقبال اور دیگر کونسلروں سمیت خواتین کونسلروں نے کہاکہ یہ چوتھا اجلاس ہے جس میں ناظم سمپل میجارٹی کاکہہ کر من مانیاں کررہاہے ،آج جب کمیٹیوں کے قیام کیلئے بات کی گئی تو ناظم نے اس میں بھی من مانیاں کیں جو ہمیں کسی بھی صورت منظور نہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم بھی کونسل کا اہم حصہ ہیں اورعوام نے ہمیں یہاں اپنے مسائل کو حل کرانے کیلئے بھیجا ہیں تاہم اگر من مانیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ہم عوامی مسائل کا حل نہیں نکال سکیں گے،انہوں نے کہاکہ اگر کونسل کو چلانا ہے تو ہر قدم برابری کی بنیاد پراٹھانا ہوگا اور اپنے اس مطالبہ کوتسلیم کرانے تک واک آؤٹ جاری رکھیں گے۔
252 total views, no views today


