فیصل آباد: وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں اور حکومت و سیکیورٹی ادارے جاگ رہے ہیں۔ فیصل آباد میں خدمت کارڈ کے اجرا کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جاگ رہے ہیں
اورہر صورت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جب کہ صوبے میں لشکر جھنگوی اور جیش محمد جیسی کالعدم تنظیموں کے خلاف جتنی کارروائیاں ہوئی ہیں کسی صوبے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں بلند و باگ دعوے کرنے والوں کا غرور اورتکبر خاک میں مل گیا، ملک میں تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے آئے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے دانش اسکولز، خدمت کارڈ اورانڈومنٹ فنڈ میں خصوصی دلچسپی لی اور آج ہزاروں لوگ ان منصوبوں سے مستفید ہورہے ہیں، اگرصوبے میں عوام کی خدمت کے کام نہ کروائے جاتے تو ہمارے لوگ کراچی کے عوام کی طرح دربدر پھر رہے ہوتے۔
303 total views, no views today


