بریکوٹ،جمعیت العماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما و سابق ایم پی اے مولا نا مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت العما ء اسلام ملک میں جمہوریت کے ذریعے اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں ، سانحہ چارسدہ صو بائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سانحہ چارسدہ قلیل مدت میں تیسرا بڑا خون ریز واقعہ ہے ۔ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام میں ناکامی کے با عث مستعفی ہو جا ئے ، تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ حجرہ پیر محمدخان میں تربیتی ورکرز کنونشن سے خطا ب اور بعد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر جمعیت العما ء اسلام کے صوبائی رہنما مولانا حافظ ادریس سابق ایم پی اے مولانا نظام الدین ، ضلعی جنرل سیکرٹری اسحا ق زاھد ، ضلعی پر یس سیکرٹری حاجی شاہی نواب باچا ، تحصیل بریکوٹ کے امیر مولانا فضل واحد ، جے ٹی ائی کے صدر آصف اقبال ، ودیگر نے بھی تفصیلی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ چارسدہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختوں خواہ پر ویز خٹک کہا کہ ہم کب تک لاشیں اٹھائیں گے، یہ سوال ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ آپ اس صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں ہم کب تک لاشیں اٹھا ئیں گے۔ عوام کو جواب دیں کیونکہ سانحہ چارسدہ میں پھول جیسے معصوم طالب العلموں کو کس گناہ کے تحت شہید کیا گیا۔ اس سے قبل ارمی پبلک سکول کا واقعہ پھر مردان نادرا افس واقعہ اخر عوام کا کیا قصور ہے ، صوبائی حکومت عوام کوتحفظ فراہم کر نے میں مکمل طور ناکا م ہو چکا ہے ۔ سانحہ چارسدہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نصاب میں اسلامی مضامین کو نکل رہے ہیں اور سکول میں پینٹ شرٹ کے رواج کو عام کرنا چاہتے ہیں ہم کسی بھی صورت میں اس کو نہیں مانتے کیونکہ ممبراسمبلی پہلے خود کوٹ پینٹ پہن کر بازاروں میں گھوما کر پھر اساتذہ کرام کو پہنانے کا حکم جاری کریں ۔

592 total views, no views today