بریکوٹ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ صوبے میں سب سے بڑا شموزئی گریویٹی منصوبہ جس پر چھ کروڑ روپے لاگت آئی گی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔اس منصوبے سے علاقے کے پچاس ہزار نفوس کو مفت صاف پانی 24گھنٹے فراہمی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ ناگوہا کے مقام پر شموزئی گریویٹی منصوبے کے کام کے معائنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر سید باچا حسین کے علاوہ پارٹی کارکن کثیرتعداد میں موجودتھے ۔ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ شموزئی گریویٹی منصوبہ چھ کروڑ روپے کا ہے ۔اس کے تکمیل سے علاقے میں پانی کی قلت کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ناگوہا چشمے کے پانی کا ٹیسٹ این آئی ایچ سے کرایا گیا ہے ۔لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق یہ قدرتی منرل پانی ہے اور یہ صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے ۔انہوں نے کہاکہ گاؤں ناگوہا سے علاقہ شموزئی تک تقریباً چودہ کلومیٹر آٹھ انچ کا پائپ بچھایا جائے گااور اس پائپ دو یونین کونسلوں کے علاقوں گمبتونہ،ڈیڈہ ور ،ملک آباد،تیرنگ،زرخیلہ،چونگئی کے علاوہ گوڑاکے علاوہ کئی علاقوں کے تقریباً پچاس ہزار آباد مستفید ہوگی ۔اس منصوبے سے کسی بھی علاقے کو کوئی نقصان نہیں ہے ۔چشمے کے اس مقام سے پانی کے کنکشن لئے گئے جہاں پر چشمے کے پانی کے کمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔علاقہ ناگوہا کے عوام کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس منصوبے میں ہمارے ساتھ دیا اور انشاء اللہ علاقہ ناگوہا میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھاؤں گا جس سے یہاں کے عوا م کے محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا۔
634 total views, no views today


