سوات،سوات میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے موسم مزید سردہوگیا ہے جبکہ مزید 2روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت وادی مالم جبہ اورضلع کے دیگر علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو مزید دو روز تک جاری رہنے کاامکان ہے اس دوران گرج چمک کے
ساتھ بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع ہے ،مسلسل بارش سے سوات میں سردی برقرار رہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کالام میں کم سے کم درجہ حرارت ایک جبکہ مالم جبہ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
421 total views, no views today
Comments


