مینگورہ، ،سوات اور گردونواح میں مسلسل تیسرے روز بھی زلزلوں کے جھٹکے محسوس ،عوام میں خوف وہرا س پھیل گیا ،سوات اورگردونواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اورکلمہ توحید کا ورد کرتے رہے زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4ریکارڈ کی گئی اس کی گہرائی 193کلومیٹر رہی اور اس کامرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔اس سے قبل کل اور پرسوں بھی دن کے وقت زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
832 total views, no views today
Comments


