بریکوٹ، ضلع سوات کی سطح پر پہلا فیض علی شہیدفٹ بال ٹورنامنٹ باچاالیون مانیار اور غالیگے الیون کے مابین فائنل میچ پر اختتام پزیر ہوا۔فائنل میچ میں باچا الیون مانیارنے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹرافی جیت لی۔مین آف دی ٖفاتح ٹیم کے کھلاڑی یاسر علی قرار پائے ۔فائنل میچ کے تقسیم انعامات کے موقع پر مہمانی خصوصی تحصیل کونسلر حاجی نواب پی ٹی آئی کے سابق صدرانجینئر شرافت علی،ویلج کونسل مانیار ناظم محمد اسحاق لالا،یوتھ کونسلر محمد یاسین،جنرل کونسلر فضل عظیم ،گل مختیار،امیر مختیار ،نواب علی کے علاوہ کھلاڑی اور تماشبین کثیر تعداد میں موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی ممبرذیشان خان نے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ اپنے ساتھی شہید فیض علی کی یاد میں کررہے ہیں وہ ہم ٹیم کے بہترین کھلاڑی تھے اور ہماری کوشش ہوگی کہ فیض علی شہیدکے نام پر ٹورنامنٹ ہر سال منعقد کریں۔مہمانی خصوصی حاجی نواب اورانجینئر شرافت علی نے کہاکہ صحت مند قوم ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہے ۔موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیح نوجوان ہیں اور نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کررہی ہے ۔کھیل کود ہی علاقے میں بھائی چارے کی فضا قائم کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنے ساتھی کی یاد میں یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا اس سے ایک طرف شہید کی یاد تازہ ہو جاتی ہے جبکہ علاقے کے لوگوں کے لئے بہترین تفریح کا باعث بنا ۔بعد میں مہمانی خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ انجینئر شرافت علی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کوپانچ ہزار روپے نقد دئیے۔
1,003 total views, no views today


