بریکوٹ، تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب نے کہاہے کہ بلدیاتی نظام کے تحت ہی علاقے کو بہترین ترقی دی جاسکتی ہے ۔موجودہ صوبائی حکومت کی ترحیج یہی تھی کہ اختیارات نچی سطح پر آکر علاقے کے عوام خود اپنے مسائل حل کرسکیں ۔تحصیل بریکوٹ ضلع سوات کا سب سے اہم علاقہ ہے یہ ضلع سوات کا گیٹ وے ہے اگر تحصیل بریکوٹ خوب صورت رہا تو پورا سوات خوبصورت ہوگا کیونکہ سیاح کی اولین گذر یہا ں سے ہو کر ہوتا ہے۔علاقے میں سماجی برائیوں کے خلاف اور بنیادی مسائل کے اجاگر کرنے میں میڈیا ہمارے ساتھ دیں انشاء اللہ اپنے اس دور میں تحصیل بریکوٹ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاؤں گا۔تمام تحصیل کونسلر سیاست سے بالاتر ہو کر ہمیں اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کرنی ہوگی ۔بریکوٹ بازار تجاوزات سے پاک کرنے میں این ایچ اے اور بریکوٹ انتظامیہ کے ساتھ بریکوٹ کے عوام نے قربانیاں دی تاکہ بریکوٹ بازار کی خوبصورتی میں اضافہ اور آمدورفت کے مسائل حل ہو سکیں ۔واپڈا اور پی ٹی سی ایل والوں کے ساتھ ملاقات کی ہے کہ فوری طور پر بازا ر سے این ایچ اے کے حدود سے اپنے اپنے کھمبے ہٹائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ہوم بریکوٹ میں انٹر یو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دے دیا ہے ۔مگر بلدیاتی نمائندے اپنے حدود میں رہ کر اپنے اختیار ات کا استعمال کریں ۔منشیات فروشی جیسے جرائم کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور پولیس ان کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرے چاہے وہ کتنا بااثرکیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں قانون سب کے لئے برابر ہے ۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ بازار میں غیر قانونی سٹاپوں اور تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا جائے گا ۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈے کے لئے مناسب جگہ کی تلاش میں ہیں جگہ جگہ سٹاپوں کو ختم کردیا جائے گا۔بازار میں نکاس آب کو بہتر بنانے کے لئے این ایچ اے سے بات ہوچکی ہے کہ وہ فنڈز فراہم کرے ۔تحصیل ناظم نے کہاہے کہ لنڈاکے کے مقام سے دریائے سوات کے کنارے ایک بائی پاس جو کہ شنگردار تک ہو گا تعمیرکرنے کا تہیہ رکھا ہے جس سے لوکل گاڑیاں مین شاہراہ پر جبکہ مینگورہ کو براہ راست جانے والی گاڑیاں یہ بائی پاس استعمال کریں گے اس سے ٹریفک حادثات اور رش میں کمی کے ساتھ ساتھ مسافت بھی کم ہو جائے گی۔اس بائی پاس سے ہر گاؤں کو لنک روڈ بھی دیا جائے گا۔
714 total views, no views today


