مینگورہ ، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے جنرل سیکر ٹری انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ورکرز متحد ہوکر اپنی صلاحیتیں ملک کی بقاء اور عوام کی خد مت کیلئے بروئے کار لائیں ، ناراض لیگی ورکروں کے تحفظات ختم کرکے انہیں دوبارہ فعال بنائیں گے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل مٹہ کے دورے کے موقع پر چپریال ، برتھانہ کے علاقہ آغل اور دیگر علاقوں میں لیگی عہدیداروں اور ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ضلعی کونسل کے امیدوار شریف اللہ خان ، چنگلالئی کے رہنما رحمت علی خان ، مراد علی خان ، تھانہ اغل کے ملک سعد احمد خان صوبائی کونسلر شمس الرحمن اور لیگی رہنما میاں گل سعید ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ، انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہے ، اسلئے عوام کی خدمت کے لئے مسلم لیگ ن کو یونین کونسلوں کی سطح پر منظم اور فعال بنائیں گے ، اس سلسلے میں نظریاتی ورکرز ہمارا ساتھ دیں ، اس موقع نظریاتی ورکروں نے اپنے عام اختلافات ختم کرنے اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا ۔
710 total views, no views today


