مینگورہ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے قائم مقام امیر سیدمحمدطاہر بنوری نے کہاہے کہ ان کی جماعت کا جمعیت علماء اسلام ف گروپ کیساتھ کوئی اتحاد یاادغام نہیں ہوا ہے اورنہ ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہواہے بلکہ اس سلسلے میں خالی پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں جو قابل افسو س ہے،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کا (ف)گروپ کیساتھ اتحاد ، ادغام یا انظمام کے بے ہو دہ پر وپیگنڈہ پر جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے موقف اور فیصلوں سے سوات بلکہ پورے ملک کے ہر خاص و عام کو آگاہ کرناچاہتے ہیں اور پوری ذمہ داری کے ساتھ اس بات کی وضاحت کر تے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 14جنوری 2016کو بمقام کو ئٹہ منعقد ہوااور بعد ازں 15جنوری کو اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ جمعیت نظریاتی کسی بھی غیر آئینی ، غیر دستوری اور مجلس شوریٰ سے یا عاملہ سے مشاورت اورتو ثیق کے بغیر کسی بھی وقتی اتحاد ، انتخابی ایڈجسٹمنٹ یا انظمام چاہئے جمعیت نظریاتی کا کسی جماعت کے ساتھ ہو یا کسی بھی جماعت کا جمعیت نظریاتی کیساتھ ہو یکسر مسترد کر تے ہیں اور اگر ماضی میں اس قسم کا غیر آئینی اور غیر دستوری اقدام ، فیصلہ یا کوشش کی گئی ہو، کو بھی مسترد کرتے ہیں اور اس کو کسی ایک فرد یا کچھ افراد ، شخص یا شخصیات کی ذاتی سوچ اور اقدام تصور کرتے ہیں نہ کہ جماعتی فیصلہ نیز جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان اس قسم کے اقدام یا کو ششوں کو جماعت کو ذاتی مفا دات کیلئے استعمال کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں اور اس کی پر زور مذمت کر تے ہیں،انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اس قسم کے اقدامات اور کوششوں کو نہ صرف نظریاتی اکا برین ، کارکنوں اور پاکستان کے کروڑوں عوام عموماً اور مسلمان خصوصاًاور اس سے بڑھ کر اللہ اور اس کے رسول ؐ کے ساتھ دھوکہ اور غداری تصور کر کے اس سے برات کا اعلان کر تے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان علماء حق کی سرپرستی اور قرآن و سنت کی روشنی میں نظریاتی بنیادوں پر قائم جماعت ہے جو پورے پاکستان میں خصوصاً اور پوری دنیا میں عموماً اسلام کے عادلانہ نظام کو نافذ کر نے کیلئے جدو جہد کر رہی ہے اور ان کا مقصد صرف اللہ اور اس کے رسول ؐ کی کوشنودی حاصل کرنا ہے نہ کہ کسی بھی دنیا وی مفا دیا مفادات کو نیز جمعیت علماء اسلام نظریاتی پورے پاکستان میں فعال ہے ہم اس عزم کا اظہار کا اعادہ کر تے ہیں اور سب سے درخواست کر تے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کیلئے ہر قسم کی جدوجہد اور اقدامات کریں تاکہ جمعیت نظریاتی کا پیغام ، گھر گھر ، گلی گلی ، قریہ قریہ اور ہر فرد تک پہنچ سکے ۔
774 total views, no views today


