سوات، پاک نیوی کا سوات کے مختلف علاقوں میں امدادی پیکچ تقسیم، متاثرین زلزلہ میں فوڈ ائٹم اور نان فوڈ ائٹم بھاری مقدا ر میں تقسیم کردئے گئے ، مینگورہ شہر کے محلہ عثمان آباد، لطیف آباد، گل کدہ ، منگلور کے مختلف علاقوں سمیت ضلع بھر کے متعدد گاؤں میں پاکستان نیوی نے علاقہ عمائدین کی نگرانی میں امدادی سامان تقسیم کئے گئے ، امداد ی سامان میں تین ہزار اٹا پیکج، 60 کلوگرام چاول، نمک، چینی، دالیں، پانچ سو رضائیاں، سلیپنگ بیگز، کپڑے ، کمبل، اور ادویات شامل تھے، اس موقع پر کرنل زبیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے متاثرین زلزلہ کیلئے پاکستان نیوی کو جوامدادی سامان موصول ہوئے تھے، ان کو متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قدرتی افات کے نتیجے میں متاثرین کی امداد پہلے بھی پاکستان نیوی نے کی ہے اور ائندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پرامداد لینے والے متاثرین نے پاکستان نیوی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی امداد کو سراہا۔
746 total views, no views today


