سوات ، ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کے زیر صدارت سوات بھر کے تعلیمی اداروں کا اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے کہا کہ چوکیداروں کے ٹریننگ پر کسی بھی صورت کمپرو مائز نہیں کرینگے، سوات بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو بہتر سے بہتر بنانامیرا مشن ہے،جس تعلیمی ادارے کے سیکیورٹی گارڈز نے ٹریننگ حاصل نہیں کی انکو ہی ٹریننگ دینگے،سوات بھر کے تما م سرکاری وغیر سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے تعلیمی اداروں کے آس پاس کھڑی نظر رکھئے،مشکوک افراد اور مشکوک چیز جہاں بھی نظر ٓآئے تو فی الفور پولیس کو اطلاع دے ،سوات پولیس ہر قسم تعاؤن کیلئے تیار ہے،سیکیورٹی نظام کے بہتر بنانے سے تعلیمی اداروں کا فائدہ ہوگا،تعلیمی اداروں کے چاردیواری کے حدود میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے اور خاردار تار بھی لگائے، اس موقع پر تعلیمی اداروں کے سربراہان نے ڈی پی او سوات کو مسائیل سے اگاہ کیا،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے مسائیل حل کرنے کی یقین دیہانی کرادی
684 total views, no views today


