مینگورہ، مینگورہ میں راہزنوں کا گروپ سر گرم ، سر شام بندوق کی نوک پر لوگوں کو لوٹنے لگے، عوام نے انتظامیہ اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں میں راہزنوں اور نشئی افراد کا گروپ سر گرم ہوگیا ہے جو سر شام لوگوں کو بندوق کی نوک پر لوٹ رہے ہیں۔ مینگورہ شہر کے نواحی علاقے پانڑ درنگ سے اجرنگ اور لوئے بنڑ جانے والے راستوں پر راہزنوں نے ڈھیرے ڈال دئے ہیں اور شام کے بعد وہاں سے جانے والے افراد کو لوٹ رہے ہیں، گزشتہ شام 20سالہ ابوبکر ولد یعقوب خان کو اسی راستے پر راہزنوں نے گھیر لیا اور بندوق کی نوک پر ان سے 2000روپے لوٹ لئے، اسی طرح مینگورہ کے دیگر نواحی علاقوں دنگرام، کو کارئی اور دیگر مضافات سے بھی راہزنوں کے ہاتھوں لوگوں کے لٹنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جبکہ ابھی تک پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہیں۔ ابوبکر کے مطابق شام کے وقت ان راستوں پر راہزنوں اور نشئی افراد گروپس کی شکل میں کھڑے ہوتے ہیں اور بندوق کی نوک پر لوگوں سے پیسے لیتے ہیں۔
852 total views, no views today


