سوات ، سیدو شریف کے نواحی علاقے اخون بابا میں پہاڑی سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق سوات کے علاقے سیدو شریف کے نواحی گاؤں اخون بابا میں جمعرات کے روز لقمان ولد باز خان کسی کام کی غرض سے پہاڑی علاقے میں گیا ہوا تھا کہ پاؤں پھسلنے کے باعث پہاڑی سے نیچے آگرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق لقمان کو مقامی لوگوں نے دیکھتے ہی اسپتال منتقل کرنا چاہا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
سوات ، تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں گھریلوں ناچاقی کی بنا پر خاوند نے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا، واقعات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں جمعرات کے روز عبد الحمید ولد چند نڑ نے مبینہ طور پر گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔
762 total views, no views today


