مینگورہ، اسسٹنٹ کمشنر سوات بابوزئی اشفاق خان نے کہاہے کہ سوات میں گزارہ گیا وقت انہیں ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ یہاں کے لوگو ں اور خصوصاََ صحافیوں نے قدم قدم پر ان کے ساتھ تعاؤن کیا ہے ،تبادلے کے بعد بھی سوات کے عوام کے ساتھ رابطے بحال رکھوں گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں صحافیوں کی جانب سے اپنے اعزازمیں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سوات میں جتنا عرصہ گزارہ ہے وہ میری زندگی کے ناقابل فراموش لمحات ہیں کیونکہ یہاں کے لوگ امن پسنداور محب وطن ہونے کیساتھ ساتھ مہمان نواز بھی ہیں جنہوں نے قدم قدم پر تعاؤن کیاجبکہ سوات کے صحافیوں نے بھی تعاؤن کیا،انہوں نے کہاکہ جہاں بھی رہوں گا سوات کے عوام اورصحافیوں کے ساتھ رابطے برقراررکھوں گا،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال،چیف آرگنائزرغلام فاروق،جنرل سیکرٹری فضل رحیم خان اوردیگرصحافیوں نے اے سی اشفاق خان کی خدمات کو سراہا اورکہاکہ سوات کے کیلئے موٖصوف نے گرانقدرخدمات انجام دی ہیں جسے یہاں کے لوگ ہمیشہ یادرکھیں گے،واضح رہے کہ اشفاق خان کا تبادلہ سوات سے بنوں ہواہے جہاں پر وہ اے پی اے کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔
720 total views, no views today


