بریکوٹ، بریکوٹ میں بارش کے دوران ٹی ایم اے کی صفائی جاری ہے ۔ٹی ایم اے اہلکار نکاس اب کے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے دستیاب وسائل بروکار لا رہے ہیں۔اپنے فرائض کو ہر صورت میں ادا کریں گے ۔بریکوٹ بازار ضلع سوات کے پہلا بازار اور گیٹ وے کا حیثیت رکھتاہے اس لئے بازار کی صفائی اور رونق بحالی میں ٹی ایم اے اہلکار اپنا کردار بخوبی ادا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان نے بازار کے صفائی معائنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرٹی ایم اے بریکوٹ سپر ٹینڈنٹ محمد آیاز خان ،سینٹری انسپکٹر ظفر علی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے بریکوٹ محدود وسائل کے باجود اپنی پوری کوشش کررہی ہے کہ وہ عوام کو میونسپل سروسز بہترین انداز اور بروقت فراہم کرے ٹی ایم اے اہلکار کی شدید بارش کے باوجود اپنے ڈیوٹی صفائی بہترین انداز میں اداکررہے ہیں جو ایک قابل ستائش ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ پورے بازار میں ٹی ایم اے نے ڈس بین رکھے ہوئے ہیں تمام تاجربرداری گندگی ان ڈس بینوں میں ڈال کر اپنے قومی اور مذہبی فریضہ ادا کرے ۔بازار صفائی میں تاجر برداری ٹی ایم اے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ بریکوٹ بازار کو صاف و ستھرا ء رکھنا ہم سب کا بنیاد ی فریضہ ہے ۔
750 total views, 2 views today