اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہناہے کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک میں امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے شرکاء کو دورہ سعودی عرب، ایران اور ڈیوس پر اعتماد میں لیا اور کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے،
دنیا بھر کے بزنس کمیونٹی پاکستان کو مثبت انداز میں دیکھ رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف اور معاشی میدان میں کامیابیوں سے امید کی شمع روشن ہوئی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کو باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی جب کہ نیشنل ایکشن پلان کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔
308 total views, no views today


