سوات، سوات میں ایک سو باون تعلیمی اداروں کیخلاف ایف ائی ار درج کرلی گئی، محکمہ تعلیم نے ضلع بھر میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی تھی، سکولوں، کالجوں میں سیکورٹی کے انتظامات درست نہ کرنے کی وجہ سے ضلع بھر میں ایک سو باون تعلیمی اداروں کیخلاف مختلف پولیس سٹیشنوں میں ایف ائی ار درج کر لی گئی ہے،
محکمہ تعلیم اور محکمہ پولیس نے ضلع بھر میں14051 کی سیکورٹی بارے معائنہ کیا تھا، جس کے بعد جن سکولوں، کالجوں کی سیکورٹی درست نہ تھی ان کیخلاف ایف ائی ار درج کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی ایک سو تین تعلیمی اداروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے تھے، ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے حوالے سے چیکنگ پچیس جنوری سے تیس جنوری تک جاری رہی ۔
483 total views, no views today


