مینگورہ ، پاک فوج سوات کے امن وامان کے ساتھ ساتھ فلاحی اور بحالی سرگرمیوں میں بھی سر گرم عمل ہے ۔ انہی فلاحی سرگرمیوں کے ضمن میں گورنمنٹ ہائی سکول ننگولئی (سوات)میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ پاک فوج کے زیر اہتما م ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کاگورنمنٹ ہائی سکول ننگولئی میں انعقاد کیا گیا ۔میڈیکل کیمپ کا پاک فوج کے افسران نے وقتاََفوقتاََ دورہ کیااور وہاں پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ طبعی کیمپ میںآرمی کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے علاوہ سول ڈاکٹر زپر مشتمل ٹیم نے خصوصی طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں۔پاک فوج کی یہ کاوش مالاکنڈ اور سوات کے دیگر علاقوں کی خدمات کے عمل کا تسلسل ہے۔ایک روزہ کیمپ کے دوران تقریباََ ایک ہزار(1000)سے زائد مریضوں نے میسر طبعی سہولیات سے استفادہ کیا۔جس میں تقریباََ400سے زائد مرد ،700سے زائدعورتیں اوربچے شامل ہیں۔ کیمپ میں صبح 9سے شام4 بجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جاری رہی ۔ ارد گرد کے تمام دیہات کے لوگوں نے اس فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ کیا۔اہل علاقہ نے طبعی کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا جس سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوئی۔اہلیان علاقہ نے طبعی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ اداکیا اور ایسی سرگرمیوں کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے انتہائی فائدہ مند قراردیا۔
670 total views, no views today


