مینگورہ، قومی وطن پارٹی نے اقتصادی راہداری میں نظراندازی اورملاکنڈڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کو مستردکرتے ہوئے دونوں معاملات پر نظرثانی اور سوات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا مطالبہ و حیات شیرپاؤ کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں ڈویژن کی سطح پر اجلاس ہوا جس میں تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے قومی وطن پارٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے کہاکہ اقتصادی راہداری ایک بہترمنصوبہ ہے مگر اس میں ملاکنڈڈویژن کو نظر اندازکرنا نہ صرف قابل افسوس بلکہ ایک قابل مذمت امر بھی ہے،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پریس کانفرنس سمیت دیگر پروگرام کرے گی اور بعدازاں ڈویژن کی سطح پر آل پارٹی کانفرنس طلب کرے گی جس میں ملاکنڈڈویژن کو اقتصادی راہداری میں شامل کرانے کیلئے لائحہ عمل تیا رکیا جائے گاتاکہ اس سے شانگلہ، سوات، دیر، بونیر اور ڈویژن کے دیگر علاقوں کو فائدہ پہنچ سکے،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کو اقتصادی راہداری فیز ٹو میں شامل کیاجائے کیونکہ یہاں پر معدنیات،قیمتی پتھروں،دریاؤں،ماربل ،دھات،سبزیوں ،میوہ جات اوردیگر قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں اقتصادی راہداری میں شامل ہوکر یہاں پر سرمایا کاری کی مواقعے بھی پیداہوں گے ،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن ایک ٹیکس فری زون ہے جہاں پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا مگر اس کے باوجود بھی حکومت یہاں کے عوام کے کاندھوں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے درپے ہے تاہم قومی وطن پارٹی ہر اس اقدام کی مخالفت کرے گی جس میں عوام کا نقصان ہو،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام بہت سخت حالات اورکٹھن مراحل سے گزرچکے ہیں حکومت کو چاہئے کہ ان پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے یہاں پر انڈسٹری زون قائم کرکے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کرے جبکہ ساتھ ساتھ انہیں غربت،مہنگائی،گیس بجلی لوڈشیڈنگ اور بحرانوں سے چھٹکارہ دلائے جبکہ دریائے سوات پر چھوٹے چھوٹے پن بجلی گھر بنائے، انہوں نے کہاکہ یونین کونسلوں کی سطح پر تنظیموں کو مظبوط بنایا جائے تاکہ پارٹی کو مزید استحکام مل سکے ،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کے حقوق کی بات کرتی ہے اورچاہئے پختون جہاں بھی ہو انہیں حقوق دلانے کیلئے عملی جدوجہدجاری رکھے گی،انہوں نے کہاکہ عنقریب قومی وطن پارٹی میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے ،انہوں نے کہاکہ حیات شہید کی برسی کو شایان شان طریقے سے منائیں گے جس کیلئے پارٹی عہدیدار اورکارکن ابھی سے تیاریاں شروع کریں ،برسی کی تقریب میں ہزاروں کی تعدادمیں کارکن اور لوگ شرکت کریں گے،اجلاس سے سلطان یوسف باچا،ابرارخان،امان اللہ خان،ڈاکٹر فاروق احمد،انوراقبال عرف بالے عیسیٰ خیل،ارشدایوب قیصرخان اوردیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر شیربہادرزادہ خان،رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ،شاہ دوران خان،فرمان علی فرمان،حاجی نثار خان،صدیق علی خان اوردیگر ڈویژن بھر سے پارٹی عہدیداروں،وطن پال یوتھ آرگنائزیشن،وطن پال سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن بھی موجودتھے،اجلاس کے دوران معروف معالج ڈاکٹر صدیق الرحمان نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
274 total views, no views today


