بریکوٹ،ویلج کونل مانیار کے یوتھ کونسلر محمد یاسین نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام رائج کیا مگر نو ماہ گذرنے کے باوجود منتخب نمائندؤں کو کارڈ کے علاوہ کوئی اختیارات نہیں دیا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے بلدیاتی نظام سے عوام مایوس ہورہا ہے ۔مانیار میں کھلاڑیوں کے لئے گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے وہ مقبرے میں کھیل رہے ہیں جوکہ نامناسب ہے ۔گراؤنڈ کے لئے عمائدین علاقہ سے مسلسل رابطے میں ہیں کہ کھلاڑیوں کے لئے مشترکہ اراضی فراہم کرے۔یوتھ کونسلروں کو تحصیل میں سوات سپورٹس ڈسٹرکٹ آفیسر کی طرف سے کھیل کے نام نہاد سامان دینا یوتھ کونسلر وں کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے کیونکہ سامان میں ایک بیٹ ،تین ویکٹیں،ایک گیند،ٹینس رکٹ شامل تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا ہو م بریکوٹ میں صحافیوں سے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں اس امید پر حصہ لیا کہ اپنے علاقے کے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل حل کروں ۔بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات نچلی سطح پر آتے ہیں اور اسی نظام میں معاشرہ ترقی کرسکتاہے مگر آفسوس کے ساتھ کہنا پڑ تا ہے کہ الیکشن پر حکومت نے کرڑوں خرچ کئے گئے مگر ابھی تک صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام کو چلانے کا کوئی پروگرام نہیں بنایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عموماً پورے سوات جبکہ خصوصاً علاقہ مانیار کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے شامل ہونے والے کھلاڑی عمران خان جونیئر بھی ہمارے علاقے سے تعلق رکھتاہے اور اس نے ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلاہے ۔یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں کو حکومت کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دے دی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کا یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ہماری بھرپور کوشش جاری ہے کہ علاقے کے مشران نوجوانوں کو مشترکہ زمین سے گراؤنڈ کے لئے اراضی فراہم کردے اگر ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوگئے تو یقیناً یہ اقدام دوسرے علاقوں کے عمائدین کے لئے ایک مثال ہو گا۔انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ آپ ملک کے مستقبل ہیں اگر آپ لوگوں نے زندگی کا یہ اہم دور بامقصد گذارہ تو انشاء اللہ پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کے صف میں شامل ہوگاکیونکہ ملک کی آبادی کا زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جوکہ قدرت کی طرف سے پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے ۔
592 total views, no views today


