سوات،سوات میں سپیشل پولیس فورس کی تنخواہوں کی بندش نے پولیس فورس میں تشویش پیدا کردی، ذرائع کے مطابق سوات میں پولیس میں بھرتی سپیشل پولیس فورس کو اس ماہ کی تنخواہیں ریلیز نہیں کی گئی، جس سے پولیس فورس میں تشویش پید اہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق سوات میں اس وقت 2288 اہلکار تعینات ہیں، جو مختلف جگہوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہے، ذرائع کے مطابق تنخواہیں بروقت ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے کئی پولیس اہلکاروں کے گھروں کے ٹھنڈے چولہے پڑ گئے ہیں،
600 total views, no views today
Comments


