مینگورہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما افتاب خان نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے، متاثرین زلزلہ کا پہلے بھی امداد کیا ہے اور ائندہ بھی امداد کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل مٹہ کے یونین کونسل خریڑی میں تین سو متاثرین زلزلہ میں امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال انے والے زلزلے میں مٹہ تحصیل کے عوام زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں اس لئے ہم نے ان متاثرین کا امداد شروع کردیا ہے، جن میں لوگوں کو نان فوڈ ائٹم دیئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت سمجھتا ہوں اور میری کوشش ہے کہ متاثرین کی مدد مزید بھی کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سوات سمیت ڈویژن بھر کے متاثرین کی بھر پور مدد کی ہے اور ان کو بروقت معاوضہ بھی دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مٹہ تحصیل کے دکھی عوام کیساتھ ہیں ۔
760 total views, no views today


