میر پور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے راؤنڈ میچ میں بھارت نے پاکستان 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میرپورکے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں نے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں
کے نقصان پر 130 رنز بنائے جواب میں بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 19 ویں اوور میں شکست دے دی۔ میچ کے آغاز میں جب پاکستانی بلے باز میدان میں اترے تو آغاز کچھ اچھا نہ ہوا، اوپننگ جوڑی صرف 9 رنز کی شراکت قائم کرسکی اور کامران اکمل 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد حفیظ اور احمد شہزاد نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 44 رنز کے مجموعے پر پروفیسر 15 رنز بنا کر جڈیجا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،حفیظ کے بعد احمد شہزاد 47 کے مجموعے پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ شعیب ملک 18 رنز بنا کر امیت مشرا کی گیند پر سریش رائنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عمر اکمل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کے مجموعے میں 33 رنز جوڑے تاہم وہ بھی بھارتی بالروں کا زیادہ دیر تک مقابلہ نہ کرسکے اور محمد شامی کی گیند پر سریش رائنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اپنے بلے سے لاٹھی چارج کرکے میچ جتوانے والے بوم بوم آفریدی کا بلا آج رنز نہ اگل سکا اور وہ صرف 8 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ صہیب مقصود 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا اور روہت شرما اور شیکھر دھون نے 54 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم آٹھویں اوور میں شیکھر دھون عمر گل کی بال پر سعید اجمل کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ روہت شرما 64 رنز کے مجموعی اسکور پر 24 اسکور بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔
1,000 total views, no views today


