مینگورہ ، چیف کمشنر رائٹ ٹو سروسز کمیشن عظمت حنیف اورکزئی نے کہا ہے کہ عنقریب بلدیاتی نظام کی برکتوں سے صوبے کے عوام کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے اور ہمارا معاشرہ مقامی سطح پر ترقیاتی ممالک کی سہولیات سے روشناس ہوگا ، انہوں نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ رائٹ ٹو سروسز ایکٹ سمیت موجودہ حکومت کی انسانی حقوق سے متعلق قانون سازی سے آگاہی حاصل کریں اور ان قوانین کے ثمرات اپنے اپنے حلقوں کے عوام تک پہنچائیں ، انہوں نے انکشاف کیا کہ رائٹ ٹو سروسز کا قانون دنیا کے سو کے قریب ممالک میں نافذ ہے
جن میں سے مبصرین نے خیبر پختونخوا کے رائٹ ٹو سروسز قانون کو بہترین قرار دیا ہے ،وہ بدھ کے روز سوات پریس کلب میں ضلع ، تحصیل ، نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے منتخب ممبران اور عہدیداروں کی اگاہی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر ، ڈسٹر نائب ناظم عبدالجبار خان اور تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان کے علاوہ سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، چیف کمشنر نے کہا کہ رائٹ ٹو سروسز ایکٹ میں پندرہ محکموں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے جسکا مقصد عوام کی حقیقی خدمت کرکے اچھی طرز حکمرانی کے تقاضو ں کو پوا کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کا بنیادی تقاضا یہ ہوتا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات بلا رکاوٹ کم سے کم وقت میں فراہم کی جائیں اور نظام حکومت میں شفافیت ہوں اور اس سے کرپٹ پریکٹیسیز کا خاتمہ کیا جائے، عظمت حنیف اورکزئی نے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت صوبہ کے ہر ضلع میں ایک دسٹرکٹ مانیٹرینگ افیسر مقرر کیا گیا ہے جو ہر پندرہ روز بعد صوبائی ہیڈ کوارٹر کو ضلعی دفتر کی کارکردگی کی رپورٹ بھیجتا ہے ، انہوں نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اس ایکٹ کے علاوہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور دیگر بنیادی حقوق سے متعلق قوانین سے اگاہی حاصل کرکے اپنے حلقوں میں ان کی افادیت عوام کی سمجھائیں اور عوام کی نمائندگی کرکے ضلعی محکموں میں ان کے مسائل حل کرنے میں مدد دیں ، اس موقع حاضرین نے ایکٹ سے متعلق مفید سوالات کئیں اور ان کی وضاحتیں حاصل کیں ، سیمینار سے ضلع نائب ناظم سوات عبدالجبار خان ، ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر ، ریاض داؤد زئی اور دیگر نے خطاب کیا ، یاد رہے کہ رائٹ ٹو سروسز ایکٹ سے عوام کو آگاہی دینے کیلئے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کی سیمینار منعقد کئے جائیں گے ۔
396 total views, no views today


