سوات ، دفترایس ایس پی انوسٹی گیشن سوات میں ترقی پانے والے آفسران کو تر قی کے بیج لگانے کا ایک پُر وقار تقریب منعقدہوا۔ ترقی پانے والے آفسران میں سب انسپکٹر اعجاز خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرمان علی ،سید رحمان ، بخت رحمان ، محمد افضل اور حبیب خان کو ترقی کے بیج ایس ایس پی گلُزار علی خان اور انسپکٹر آفسران زمان خان نے لگائے ۔ تقریب میں پرویز سپر نٹنڈنٹ ، ناہید خان لائن آفسر کے علاوہ تمام ہیڈ کوارٹر انوسٹی گیشن ونگ سوات نے شرکت کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن گُلزار علی خان نے ترقی پانے والے آفسران کوہدایت کی کہ وہ نئے جگہو ں میں تعینات کئے گئے ہیں ۔ محکمہ پولیس میں ترقی حاصل کرنا انسان میں ایک نیا جوش و جذبہ پیدا کرتا ہے اور ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں ترقی یافتہ آفسران کے ساتھ تمام شرکاء کو ہدایت ہوئی کہ وہ اپنے ڈیوٹی کو فریضہ سمجھ کر لگن کے ساتھ سرانجام دیا کریں ۔ عوام کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آیا کریں اور اپنے اپ کو عوام کا خادم سمجھاجائے نہ کہ حاکم ہر ایک مو قع پر دلیری سے کا لیا جائے ڈسپلن کا خیال رکھا کریں ۔ انوسٹی گیشن ونگ کا تعلق مقدمات کی تفتیش سے ہوتاہے۔ اسلئے سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنا غیر جانبدار تفتیش عمل میں لانا اور ساتھ ساتھ مظلوم کی داد رسی کرنا ہوتاہے اور ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ عدالتو ں میں پیش کرکے انکو سزایابی سے ہمکنار کرنا ہوتاہے ۔ اسلئے تمام مقدمات میں صاف ،شفاف اور غیر جا نبدار تفیتش عمل میں لایا جائے آخر میں تقریب دعا ئے کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
756 total views, no views today


