سوات،کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی سمیت دیگر سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، اب دہشت گرد سمیت ملک بھر میں کہی بھی اکٹھے نہیں ہوسکتے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ایف سی ٹریننگ سکول کانجو میں پاسنگ اوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر بریگیڈئیر مشتاق علی، ڈی پی او سوات سلیم مروت اور دیگر فوجی وسول افسران بھی موجود تھے، ایف سی جوانوں کو نو ماہ کی کٹھن ٹریننگ دی گئی ، ایف سی کمانڈر لیاقت علی خان نے کہا کہ 438 ایف سی جوانوں کو ٹریننگ دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج ، ایف سی سمیت دیگر سیکورٹی اداروں نے سوات کو دہشت گردوں سے پاک کیا اور اس علاقہ میں امن بحال کیا، اب دہشت گرد سوات میں پھر کبھی بھی منظم نہیں ہوسکتی، اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی نے پر یڈ کا معائنہ کیا اور اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئی ۔کمانڈنٹ ایف سی نے پریڈ سے خطاب کیااور قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد نوجوانوں کے دستے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریڈ گروانڈ سے پاس آوٹ ہو گئے ۔ پاسنگ آوٹ پریڈ کے اختتام کے بعد زیر تربیت نوجوانوں نے رنگا رنگ ٹر یننگ ایکٹیوٹی کا مظاہرہ کیا جس میں پی ٹی اور پریڈ شامل ہیں اور آخر میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے ایک عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔
806 total views, no views today


