خوازہ خیلہ ، تحصیل لیڈی کونسلر اینڈ ہیلتھ چیئر پر سن الفت عطاء نے بی ایچ یو باغ ڈھیری کے معائنہ کیا ، جس میں انہوں نے ہسپتال کے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کردی ، انہوں نے بی ایچ یو کے آئے ہوئے مریضوں سے ہسپتال میں سہولیات کے بارے میں پوچھ گچھ کی ، اس موقع پرڈاکٹر بخت علی نے ہسپتال سے متعلق مختلف مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، جس پر تحصیل لیڈی کونسلر اینڈ ہیلتھ چیئر پرسن الفت عطاء نے ہسپتال عملے کو یقین دلایا کہ ہسپتال میں سہولیات کے کمی اور مسائل کو احکام بالا تک پہنچانے میں بھر پور کردار ادا کریگی ، لیڈ ی کونسلر الفت عطا ء نے بی ایچ یو کے عملے کو ہدایات جاری کردی کہ ہسپتال میں فی الحال موجود سہولیات کو عوام کے خدمات کیلئے بروئے کارلائی جائے ، تاکہ علاقے کے غریب عوام کو اپنے دلہیز پر مفت علاج و معالجہ کے سہولت دستیاب ہوجائے ، میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الفت عطاء نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں صحت کے مد میں بہتری لانے میں کوشاں ہے ، جس کے لئے تحصیل اور ضلعی حکومت کو بھی صحت ،تعلیم اور مختلف اداروں میں اصلاحات کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے ، عوام کوچاہیے کہ صحت کے حوالے سے جو بھی شکایات ہو تو فوری طور پر متعلقہ لیڈی کونسلر اینڈ ہیلتھ پرسن الفت عطا ء کے ساتھ رابط کریں تاکہ بروقت مسئلوں کے سدباب کیلئے اقدامات کی جاسکے ۔
714 total views, no views today


