صوابی، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما تسلیم شاہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ امیر مقام نے ضلع صوابی میں پاسپورٹ افس قائم کرکے لوگوں کے دلوں کو جیت لیا ہے، ضلع بھر کے عوام کو پاسپورٹ بنانے میں جو مشکلات درپیش تھی وہ اب ختم ہو جائیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ن لیگ کے رہنما تسلیم شاہ نے کہا کہ امیر مقام نے ضلع صوابی کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے، اس ضلع کے عوام پاسپورٹ بنانے کیلئے مردان جاتے تھے ، جہاں پر ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاتھا، اور ایک دن کا کام ایک ہفتہ میں بھی مکمل نہیں ہوتا تھا، انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ افس کا دفتر صوابی میں بننے کے بعد اب یہاں کے لوگوں کے مشکلات ختم ہوگئے ہیں، جس کیلئے امیر مقام کا بہت شکرگزار ہیں، اوران کو دفتر قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
764 total views, no views today


