بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف بریکوٹ نے اختلافات کے خاتمے اور بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب جس کی صدرات خادم خان سپین دانے کی حجر ہ انجئینر شرافت علی خان میں منعقدہوئی۔جس میں تحصیل بریکوٹ کے تمام یوسز اور وارڈز کے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی ۔تقریب سے تحصیل بریکوٹ کے صدر انجئینر شرافت علی ،جائنٹ سیکرٹری اسد خان
،یوسی کوٹہ کے صدرمحمد شاہ خان،فضل احد خان،نعیم خان ،ابوبکر خان،دلشاد ،عبدالعزیز ،داود خان،ارشدخان،دلفروش ،جاوید خان اثر،محمدروم ودیگر نے خطاب کیا جبکہ پارٹی کے کارکن سیکڑوں کی تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ آنے والے بلدیاتی الیکشن ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسلۂ ہے اس میں کامیابی کے لئے ہمیں بھر پور جدوجہد کرنا ہوگا۔پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لئے کیمٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں کارکنوں کی جو جنون تھی وہ حالات پیدا کر نے کی کوشش کر یں گے کیونکہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد ہی ہم اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو ں گے۔اب بھی پاکستان تحریک انصاف کی ساکھ عوام میں بحال ہے کیونکہ صوبائی حکومت صوبے میں کرپشن اور سرکاری اداروں کو خودمختیار کر انے کے لئے پالیساں بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لئے کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور کارکن ہی پارٹی کی بنیاد ہوتے ہیں جہاں بھی پارٹی کے ناراض کارکن ہیں ان کو منانے اور ان کو ان کا جائز مقام دلانے کے لئے ان کے گھر جا کر راضی کر یں گے ۔پارٹی کی کامیابی میں کارکنوں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں عوا م سے وعدہ کیا تھا کہ ہم اجتماعی مسائل پر توجہ دیں گے جبکہ ذاتی مفادات کو خاطر میں نہیں لائیں گے جس پر ہم آج بھی قائم ہیں جس نے بھی یہ ثابت کر دیا کہ ہم نے ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی کے منشور کو پامال کیا ہے ہم احتساب کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں اب سے شروع کرنا ہو گا پارٹی میں اختلافات کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اگر یہ اختلافات ختم نہ کئے گئے تو امکا ن ہو گا کہ بلدیاتی الیکشن میں ہم ناکامی سے دوچار ہوجائیں گے۔مزیدبرایں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام قائدین اور کاکنوں کو چاہیے کہ اپس کے اختلاف کو بلائے طاق میں رکھ کر پارٹی کو مذید فعال اور مستحکم کر نے کے لئے تمام تر توانیاں بروئے کار لائیں ۔
481 total views, no views today


