سوات، پاکستان نیوی نے خوازہ خیلہ کوٹنئی میں متاثرین زلزلہ اور یتیموں میں امدادی پیکج تقسیم کردی، فوڈ اور نان فوڈ ائٹمز کی تقسیم کے موقع پر سیاسی، غیر سیاسی ، سماجی اور متاثرین کی بڑی تعداد موجود تھے، احساس ارپن فاؤنڈیشن اور سوات نیوز نے مشترکہ طور پر پاکستان نیوی کا امداد متاثرین میں تقسیم کردیا، اس موقع پر تحریک انصاف پی کے چھیاسی کے صدر سید اکبر شاہ، احساس ارپن فاؤنڈیشن کے چیئرمین کرم مندوخیل ، خورشید علی، فرمان خان، فضل ربی پختونیار ، شیرا زخان سمیت علاقہ کے معززین ، یتیم بچے ، بیوہ خواتین، اور متاثرین زلزلہ کثیر تعداد میں موجود تھے، اس موقع پر فوڈ ائٹیم اور نان فوڈ ائٹم کے پیکجز تقسیم کئے گئے، علاقہ کے متاثرین اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوی کے امداد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یونین کونسل کوٹنئی میں یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کی تعداد زیادہ ہے، مخیر حضرات ان لوگوں کی بھر پور مدد کرے تاکہ یہ لوگ معاشرہ کی بہتر خدمت کے قابل ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ مستحق لوگوں کی مدد کرنے پر پاکستان نیوی کا پورا علاقہ مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ امید ہے انے والے وقتوں میں پاکستان نیوی یہ سرگرمیاں مزید جاری رکھیں گے۔
626 total views, no views today


