سوات، پاکستان تحریک انصاف سوات کا پی ائی اے کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، ممبران اسمبلی کی شرکت، حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی، تحریک انصاف کے جلوس کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان، عزیز اللہ گران اور سٹی کے مقامی قیادت نے کی، جو نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کرگیا، اس موقع پر ممبران اسمبلی نے اپنے تقریر میں کہا کہ پی ائی اے ہماری قومی ادارہ ہے،
جو ہر ماہ اسی نوے کروڑ روپے تاوان کرتا ہے، کیا ہم جو کاروبار شروع کرتے ہیں تو اس میں تاوان کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے وزراء کرپشن کرتے ہیں اسلئے قومی ادارے نقصان میں جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر حکمران کرپٹ نہ ہو تو کوئی بھی محکمہ کرپٹ نہیں ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ائی اے کی نجکاری کسی بھی صورت نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ پی ائی اے کے ورکرز کیساتھ ایک صف میں کھڑے ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہر حال میں کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ حکومت ہٹاؤ احتجاج کا اعلان کردیا ہے اور بہت جلد عوام تبدیلی محسوس کرینگے۔
323 total views, no views today


