مینگورہ ،مرکزی جماعت اہلسنت والجماعت سوات کے صدر مولانا سید فضل قدیر شاہ نے کہا ہے کہ ہم علماء کرام اور اپنے بزرگوں کا مشن پورا کریں گے ، حکومت غازی ممتاز قادری کو فوری طور پر رہا کریں ، قانون تحفظ ناموس رسالتؐ میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو بابا مسجد سیدو شریف میں تعزیتی ریفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حافظ سراج الدین ، علامہ محمد رضا خان قادری ، صلاح الدین ، جمشید اور انعام الدین نے بھی خطاب کیا ، اجلاس میں ملک وقوم اور دین اسلام کیلئے خدمات سرانجام دینے والے علماء حق علامہ پیر محمد چشتی مرحوم ، علامہ غلام رسول سعیدی مرحوم، صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ نوری مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے مشن کو پورا کرنے کا عزم کیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چارسدہ میں 11 فروری کو ہونے والے یارسول اللہ ؐ کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں گے جس کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،تعزیتی ریفرنس میں رحلت کرنے والے علماء کرام ، چارسدہ یونیورسٹی کے شہداء اور دیگر مروحومین کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
792 total views, no views today


