بریکوٹ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کا نمائندہ وفد ایس ایچ اور غالیگے کے ساتھ منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف اہم ملاقات کی ۔قومی جرگے نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پورے تحصیل میں منشیات کی بڑے پیمانے پرکاروبار جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے کے نوجوان نسل اس لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں جو کہ انتہائی نشویشنا ک صورت حال ہے اگر اس پر فوری طور پر پولیس نے ایکشن نہیں لیا تو حالات قابو سے بہت جلد نکل جائیں گے جس کے منفی اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہوں گے ۔بروز اتوار قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کا وفد صدیق علی خان کی صدارت میں تھانہ غالیگے کے ایس ایچ اور بشیر خان سے ملاقات کیا اس موقع پر جرگے کے دیگر عہدیداران میں ،فضل منان خان ،فضل احد خان لالاجی ،فضل ودود باچا،انجینئر شرافت علی ،رب نواز خان ،،عجب خان،سجاد خان ،امان اللہ خان،شفیق خان،عالم زیب خان ،واحد کرم خان ،افضل شاہ باچا،فضل رازق ،فد امحمد خان،بخت علی اور صحافی ریاض احمد موجود تھے ۔قومی جرگے کے صدر صدیق علی خان نے کہاکہ قومی جرگے کے قیام کا اصل مقصد یہ ہے کہ یہ علاقے سے سماجی برائیاں ،غلط رسم و رواج ،علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے ۔بحیثیت علاقے کے مشران اور مسلما ن ہو نے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے علاقے میں ہر قسم کے جرائم کے خاتمے میں ہر ممکن اقدام اٹھائے ۔یہ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔پورے تحصیل بریکوٹ میں منشیات کا استعمال عام ہو رہا ہے اور اس کی رفتار میں حد درجہ اضافہ ہو رہا ہے ۔قومی جرگہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اوراس کے باوجود اگر اس ملاقات کے مثبت نتائج قلیل مدت میں نہیں آئے تو پویس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے ۔بعد میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے بشیر خان نے وفد کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشو ں کے خلاف کاروائی جاری ہے مگر ہمارے ساتھ علاقے کے عوام کا بھر پور ساتھ دینا ہو گا۔پولیس اکیلے جرائم پر قابو نہیں پاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ چند دنوں میں پولیس منشیات فروشی پر قابو پالے گی۔ ۔مزیدبراں قومی جرگے نے بتایا کہ دیگر علاقوں سے آنے والے گھرانوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے کیونکہ ان میں اکثیریت جرائم پیشہ افراد کی ہوتی ہے ۔
802 total views, no views today


