مینگورہ،ینگ نرسزایسوسی ایشن صوبہ خیبرپختونخوا (میل) نے میرٹ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ میل نرسزکو بھرتی کرنے کا مطالبہ اوربوگس بھرتیوں کو مستردکردیا،مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان بھی کردیا،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں ینگ نرسزایسوسی ایشن (میل) کے صوبائی صدر ارشد،ضلعی صدر فاروق اورچیف آرگنائزیشن ارشدعلی خا ن نے دیگرعہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میل نرسز کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند اور خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں خالی اسامیوں پر میل نرسز کو بھرتی کررنے سمیت جنسی تعصب کو بالائی طاق رکھ کر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیا ں کی جائیں ،انہوں نے کہاکہ اس وقت ہرازوں میل نرسز دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کیونکہ حالیہ ایڈہاک کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں سینئرز ، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار میل نرسز کی بجائے جونیئر اور کم تعلیم یافتہ میل نرسز کو بھرتی کیا گیا ہے جس کا پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کونوٹس لینا چاہئے ،انہوں نے کہاکہ میرٹ لسٹ جس بنیاد پر بنائی گئی ہے رائٹ ٹو دی انفارمیشن ایکٹ کے تحت واضح کیا جائے کہ بھرتیاں کس معیار پر کی گئی ہیں ، فی میل کی دستیابی نہ ہونے کیوجہ سے جتنی بھی خالی آسامیاں ہیں انہیں میل نرسز سے پر کرنے سمیت میل اور فی میل نرسز کو یکساں طریقہ کار پر بھرتی کیا جائے نہ کہ میل نرسز کوٹسٹ ، انٹرویو اور فی میل صرف انٹرویو پر بھرتی ہوانہوں نے کہاکہ بی ایچ یو ، آر ایچ سی ، ٹی ایچ کیوہسپتالوں میں بھی میل نرسز کو بھرتی کرکے میل نرسز کے ساتھ جنسی تعصب بند کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ بھرتیاں ٹوٹل میرٹ پر کی جائیں یا میل نرسز کو 50 فیصد کوٹہ دیا جائے اور حکومت میل نرسز کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرے ،انہوں نے کہاکہ میل نرسز کو اعلیٰ تعلیم و تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہئے ،انہوں نے کہاکہ حکومت نرسنگ پیشہ اور میل نرسز کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کارلاکر میل نرسز کا احساس کمتری ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ، اگر حکومت میل نرسز کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی تو میل نرسز کی تعلیم پر پانبدی لگائے تاکہ جوانوں کا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع ہونے سے بچ سکے،انہوں نے کہاکہ جائز مطالبات حل نہ ہوئے تو عدالت جائیں گے۔
756 total views, no views today


