سوات،تحصیل مٹہ میں پاکستان تحریک انصاف سے سینکٹروں نوجوان مستعفیٰ ہوگئے ، مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے، ن لیگ کے رہنما افتاب خان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہوگئے ، مستعفیٰ ہونے والوں میں رحمت اللہ ، ایاز خان، سلمان خان ، شمشیر علی،اختر خان اور ان کے سینکڑوں ساتھی شامل ہیں، اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر امیر مقام بھی موجود تھے، افتاب خان کی قیادت میں تحریک انصاف سے مستعفیٰ ہونے والوں امیر مقام سے ملاقات بھی کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ہم نے اس پارٹی کیلئے بے تحاشا قربانیاں دیں ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، انہوں نے امیر مقام کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امیر مقام اور افتاب خان نے کہا کہ مسلم لیگ اپنے کارکنوں کا بھر پور خیال رکھتے ہیں اورا ن کے جائز حقوق کیلئے ہر فور م پر اٹھاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ انے والے وقتوں میں مسلم لیگ پورے ملک میں حکومت بنائے گی اور عوامی ک مسائل کے حل میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کرے گی۔
798 total views, no views today


