بریکوٹ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ تحصیل بریکوٹ کو ماڈل تحصیل بناکردم لیں گے اور علاقے کے گاؤں گاؤں کے مسائل حل کرکے آئندہ الیکشن میں ان کا غیر متزلزل اعتماد حاصل کریں گے۔وہ پیرکے روز ٹی ایم اے آفس بریکوٹ میں ایک اجلاس کے بعدکھلی کچھری کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔اس موقع پر ایم پی اے عزیز اللہ خان گران ،ڈی پی او سلیم مروت ،تحصیل ناظم گوہر ایوب،اے سی بریکوٹ دلنواز خان وزیر،ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان ،بریکوٹ سو ل ہسپتال انچارج ڈاکٹر سلمان مستعان ،تمام سرکاری محکموں کے افسران کے علاوہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان،ناظم یوسی نجیگرام فضل ودود باچہ، ضلعی کونسلر سید باچا حسین ، حاجی نواب ،بلدیوکمار،عبد القیوم خان ،نیک علی ،حید ر علی ،بخت افسر خان،حسین خان،ڈائر یکٹر سوات ایجوکیشن اکیڈمی عمرڈھیرعزائم کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔کچھری میں عوام نے زندگی کے مختلف شعبوں بشمول آبنوشی ،آبپاشی،صحت،زراعت،بجلی،گیس،سی اینڈ ڈبلیو،ٹی ایم اے او ر بلدیات کے دیگر شعبوں میں مسائل کی نشاندہی کی۔ان مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹرامجد علی نے کہا کہ گزشتہ کچھری میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی ان میں سے بہت سے مسائل حل کئے جا چکے ہیں ۔آج پیش کئے گئے مسائل میں سے صوبائی حکومت کے زیر انتظام تقریباً تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرلیے جائیں گے تاہم مرکزی محکموں سے متعلق مسائل کے بارے میں ان کے افسرا ن کے ساتھ بات چیت کی جائے گی اور ان تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انھوں نے کہاکہ بریکوٹ ہسپتال میں کافی سہولیات موجود ہیں تاہم ان سہولیات میں مناسب اضافہ بھی کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ بریکوٹ بازار میں پارکنگ کا مسئلہ حل کیا جا چکا ہے جبکہ بریکوٹ گرڈ سٹیشن گرمیوں کی آمد سے پہلے آپریشنل ہو جائے گا۔اسی طرح شموزئی اور کوٹہ کو اس ماہ چکدرہ فیڈر سے بجلی فراہمی کا انتظام کر دیا جائے گا۔انھوں نے بلدیاتی نمائندوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ انھیں بلاامتیاز پارٹی وابستگی کے بغیرترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا ہے اور کوئی بھی شخص ان پر سفارش کا الزام نہیں لگا سکتا۔اس موقع پر بریکوٹ میں ]پبلک لائبریری کے قیام ،پارڑئی اور ناگوہا میں پی ٹی سی ایل اور DSLسروس کی فراہمی،غالیگے گرلز ہائی سکول میں سائینس لیب کے قیام ،بلدیاتی نمائندوں کے دفاتر ، ٹی ایم اے بریکوٹ میں سٹاف میں اضافے،گورتئی میں ڈسپنسری فعال بنانے اور قبرستان کی چاردیواری کی تعمیراوردیگر مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے صوبائی معاؤن خصوصی نے یقین دلایا کہ یہ تمام مسائل جلد ہی حل کر دئے جائیں گے ۔ڈاکٹر امجد علی نے اس موقع پر وفاقی حکومت سے تعلق رکھنے والے محکموں کے افسران کی سرد مہری پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ ان افسران کی عدم دلچسپی کے باعث عوام کے بہت سے مسائل کے حل میں د شواری پیش آتی ہے تاہم وہ کوشش کریں گے کہ ان افسران کو عوام کی خدمت پر قائل کریں۔
812 total views, no views today


